لاہور: نامزد گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورنے صدارتی الیکشن ہونے تک سینیٹرشپ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔
چوہدری محمد سرور کا موقف ہے کہ صدارتی الیکشن میں پارٹی امیدوار کو کامیاب کرانا پہلی ترجیح ہے اور وہ اب 4 ستمبر کو صدارتی امیدوارعارف علوی کوووٹ دینے کے بعد مستعفی ہوں گے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سینیٹر چوہدری محمد سرور کو وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب نامزد کر رکھا ہے۔
چوہدری سرورنے آج سینیٹ میں خطاب کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کررکھا تھا جبکہ انہیں منگل (28 اگست) کو گورنر پنجاب کی حیثیت سے حلف اٹھانا تھا۔
تاہم اب انہیں صدارتی انتخاب تک سینیٹ سے استعفیٰ دینے سے روک دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہےکہ چوہدری محمد سرور4 ستمبر کو صدارتی الیکشن میں عارف علوی کو ووٹ دینے کے بعد مستعفی ہوں گے اور ان کا گورنر پنجاب کی حیثیت سے حلف 5 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔