خبرنامہ

نریندر مودی بھی فلسطینیوں کیساتھ؛ حیران کن انکشاف

نریندر مودی بھی فلسطینیوں کیساتھ؛ حیران کن انکشاف
نئی دہلی:(ملت آن لائن)بھارت میں فلسطینی سفیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جلد ہی فلسطین کا دورہ کریں گے۔ بھارت میں فلسطین کے سفیر عدنان ابوالہیجہ نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ فیصلے کے بعد یہ اعلان کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جلد ہی فلسطین کا دورہ کریں گے۔ مودی فلسطین کے دورے پر جانے والے ہیں۔ یہ نہیں بتایا کہ وزیر اعظم کا یہ دورہ کب ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ فلسطین کے کاز کا حامی رہا ہے۔تاہم بھارتی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہاکہ ہمیں وزیر اعظم کے کسی دورے کے منصوبے کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے اور فلسطینی سفیر کے بیان پر ہماری طرف سے کوئی تبصرہ کرنا فی الوقت مناسب نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سال جولائی میں اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔ وہ اسرائیل جانے والے پہلے بھارتی وزیر اعظم تھے۔ تاہم وہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے بھارتی رہنماوں کے برعکس فلسطین نہیں گئے تھے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نتین یاہو اگلے ماہ بھارت آنے والے ہیں۔اور کئی اہم فیصلے منصوب کیے جا رہے ہیں۔