خبرنامہ

نسل پرستی نے یورپی معاشرتی زندگی میں زہر گھول دیا: طیب اردوان

نسل پرستی نے یورپی معاشرتی زندگی میں زہر گھول دیا: طیب اردوان
انقرہ:(ملت آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ نسل پرستی نے یورپی معاشرتی زندگی میں زہر گھول دیا ہے۔ ترک معاشرے جیسا مقام خواتین کو کہیں میسر نہیں ہے، ہم ایسے مذہب سے تعلق رکھتے ہیں جہاں ماؤں کو بڑی عزت دی جاتی ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ یورپ میں بڑھتی ہوئی نسل پرستی نے سیاسی اور معاشرتی زندگی میں زہر گھول دیا ہے۔ طیب اردوان نے انقرہ چیمبر آف کامرس میں خواتین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں بڑھتی ہوئی نسل پرستی اور غیر ملکی دشمنی کی فضا کی وجہ سے معاشرتی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ میں چند ایک سیاسی رہنما عوامی ووٹ حاصل کرنے کے لیے ان نظریات پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔