نقیب اللہ کےقاتل کوپھانسی دو؛اراکان اسمبلی کامطالبہ
اسلام آباد:(ملت آن لائن)نقیب اللہ کےقاتل کوپھانسی دو؛اراکان اسمبلی کامطالبہ، کراچی میں نقیب اللہ کی مبینہ پولیس مقابلے میں موت کےمعاملے کی گونج قومی اسمبلی میں بھی پہنچ گئی۔فاٹا کے ارکان نےاحتجاج کرتےہوئے ایس ایس پی ملیرراؤ انوار کو قاتل قرار دے دیااورمعصوم شہریوں کے قتل کے الزام میں پھانسی دینے کا بھی مطالبہ کر دیا۔ وزیرستان کے نوجوان نقیب اللہ محسودکی کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کامیڈیا اور سوشل میڈیا میں شور مچا تو معاملہ قومی اسمبلی میں بھی جا پہنچا اورفاٹا کے ارکان اسمبلی پھٹ پڑےاورمشکوک مقابلے پر سوالات اٹھا دیئے۔ شاہ جی گل آفریدی کہنا تھا کہ نقیب اللہ محسود کے پاس وطن کارڈ تھا جو فوج کی کلئیرنس کے بعد جاری ہوتا ہے۔ رکن اسمبلی جمال الدین نے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو نقیب اللہ کا قاتل قرار دے کر پھانسی کا مطالبہ کردیا۔ نوید قمر نے بتایا کہ سندھ حکومت نے واقعے پر تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔اُس کی رپورٹ کا انتظار کیا جائے۔ اسپیکر ایاز صادق نے وازرت انسانی حقوق کو کراچی میں قتل اور لاپتہ ہونے والے افراد کی رپورٹ آئندہ ہفتے تک ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔