خبرنامہ

نندی پور سکینڈل، وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان کیخلاف ریفرنس دائر

نہ نکلتے تو کسی روز نکالے جاتے!

نندی پور سکینڈل، وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان کیخلاف ریفرنس دائر
اسلام آباد: (ملت آں لائن) نندی پور سکینڈل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، وزیرِاعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کیخلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔

نندی پور پاور سکینڈل میں وزیرِاعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان اور سابق وزیرِاعظم راجا پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان کیخلاف نیب ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان کی غفلت کے باعث نندی پور پاور پلانٹ کی تنصیب میں دو سال کی تاخیر سے قومی خزانے کو ستائیس ارب کا نقصان ہوا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ملزمان نے جان بوجھ کر ذمہ داری پوری نہیں کی۔ سپریم کورٹ نے نندی پور منصوبے میں تاخیر پر رحمت جعفری کمیشن قائم کیا جس نے وزارتِ قانون کے افسران کو تاخیر کا ذمہ دار قرار دیا۔

وزارتِ قانون نے رپورٹ کی روشنی میں معاملہ نیب کو بھجوایا۔ نیب کے مطابق وزارتِ پانی و بجلی نے بھی نندی پور معاہدے پر وزارتِ قانون سے رائے مانگی لیکن رائے دینے میں دو سال لگا دیئے گئے۔

نیب ریفرنس میں سابق کنسلٹنٹ شمیلہ محمود، سابق جوائنٹ سیکرٹری ریاض محمود اور وزارتِ پانی و بجلی کے سابق سیکرٹری شاہد رفیع کو بھی ملزم قرار دیا گیا ہے۔