خبرنامہ

نوازشریف اور مریم نواز نے بیرون ملک جانےکی تیاری کر لی

نوازشریف اور مریم نواز نے بیرون ملک جانےکی تیاری کر لی
اسلام آباد:(ملت آن لائن) نوازشریف اور مریم نے دوبارہ لندن جانےکی تیاری کر لی۔ احتساب عدالت سے اجازت ملنے کے بعد دونوں کی لندن روانگی ایبٹ آباد جلسے کے بعد ہوگی ۔
شریف خاندان کےخلاف کیس چلتا رہے گا مگر حاضری ضروری نہیں ہوگی۔عدالت سے اجازت ملی تو نوازشریف اور مریم نواز کی کلثوم نواز کی عیادت کے لیے بیرون ملک جانے کی راہ ہموار ہو گئی ۔نوازشریف اورمریم نواز کی آئندہ ہفتے لندن روانگی کا امکان ہے ۔
نوازشریف کو سات روز جبکہ مریم نواز کو ایک ماہ کےلیے استثنیٰ دیا گیا ہے۔نواز شریف لندن میں اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کےلیےجا رہے ہیں۔پارٹی ذرائع کےمطابق نوازشریف چند روز لندن میں قیام کے بعد واپس آکر مختلف شہروں میں جلسے کریں گے ۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عدلیہ کے دہرے معیار کے خلاف جدوجہد کو جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے خلاف دائر نیب ریفرنسز کی سماعت کےلیے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ عدالتوں کا دہرا معیار ہے جو جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ عدالتوں کا دہرا معیار ہے، اس دہرے معیار کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت میں گزشتہ سماعت میں پیشی کے بعد نواز شریف نے کہا تھا کہ ججز بغض سے بھرے پڑے ہیں اور ان کا غصہ اور بغض ان کے الفاظ میں ڈھل کر سامنے آگیا ہے جو کہ تاریخ کا سیاہ باب بنے گا۔مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے خلاف دائر نیب ریفرنسز کی سماعت کےلیے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ عدالتوں کا دہرا معیار ہے جو جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔