خبرنامہ

نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں پیش

نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں پیش
اسلام آباد:(ملت آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن صفدراحتساب عدالت میں پیش ہوگئے، آج حسن نوازاورحسین نوازکو اشتہاری قراردینے کا فیصلہ بھی ہوگا۔ شریف خاندان کے افراد کیخلاف نیب ریفرنسز میں باقاعدہ ٹرائل آج سے شروع ہوگا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکیس کی سماعت کریں گے، عدالت نے استغاثہ کے دو گواہوں کو طلبی کے سمن جاری کر رکھے ہیں، ایس ای سی پی کی خاتون افسرسدرہ منصور ایون فیلڈ ریفرنس میں بیان قلمبند کرائیں گی ، عدالت نے ایف بی آر کے جہانگیر احمد کو بھی بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کر رکھا ہے۔ طلال چوہدری، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، طارق فاطمی، طارق فضل چوہدری احتساب عدالت میں موجود ہیں۔ نوازشریف کی پیشی کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے احتساب عدالت میں پیشی کے لئے ٹریفک پولیس نے بھی روٹ مقررکررکھا ہے۔ نواز شریف پر 8 نومبر کو3 نیب ریفرنسزمیں براہ راست فرد جرم عائد کی گئی جب کہ عدالت نے 8 نومبر کو نواز شریف کی ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی تھی۔

۔ سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن صفدراحتساب عدالت میں پیش ہوگئے، آج حسن نوازاورحسین نوازکو اشتہاری قراردینے کا فیصلہ بھی ہوگا۔ شریف خاندان کے افراد کیخلاف نیب ریفرنسز میں باقاعدہ ٹرائل آج سے شروع ہوگا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکیس کی سماعت کریں گے، عدالت نے استغاثہ کے دو گواہوں کو طلبی کے سمن جاری کر رکھے ہیں، ایس ای سی پی کی خاتون افسرسدرہ منصور ایون فیلڈ ریفرنس میں بیان قلمبند کرائیں گی ، عدالت نے ایف بی آر کے جہانگیر احمد کو بھی بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کر رکھا ہے۔