خبرنامہ

نوازشریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

آئین مقدس دستاویز

نوازشریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

لاہور:(ملت آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف آج سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس 737 کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف پہلے ہی سے سعودی عرب میں موجود ہیں جب کہ وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق بھی اہل خانہ کے ہمراہ گزشتہ روز سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔ نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کا ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سے گہرا تعلق ہے اوراسی سلسلے میں سعودی عرب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے لیے خصوصی طیارہ بھی بھجوایا تھا۔ دوسری جانب نواز شریف کی سعودی روانگی کے باعث اتوار کو سرگودھا میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کے پروگرام میں تبدیلی کی گئی ہے اور اب وہ جدہ کے بجائے ریاض جائیں گے۔ نواز شریف 30 دسمبر کو سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 739 سے ریاض روانہ ہوں گے، اس سے قبل نواز شریف کا ایس وی737 کے ذریعے جدہ روانگی کاشیڈول تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پہلے سے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی آج ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے متوقع ہے۔ سعودی عرب لیگی سیاست کا مرکز بن گیا، نواز شریف کی کل روانگی کا امکان خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بدھ (27 دسمبر) کو خصوصی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے تھے جن کے لیے سعودی عرب سے خصوصی طیارہ بھیجا گیا تھا۔ نواز شریف 2 جنوری کو وطن واپس آئیں گے اور آئندہ ہفتے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں بھی پیش ہوں گے۔ نوازشریف کی اچانک سعوی عرب روانگی کے باعث 31 دسمبر کو کوٹ مومن، سرگودھا میں منعقدہ جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ اب نواز شریف 7جنوری کو کوٹ مومن میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔