خبرنامہ

نوازشریف احتساب سے بچنے کیلئے فساد چاہتے ہیں: فواد چوہدری

نوازشریف احتساب سے بچنے کیلئے فساد چاہتے ہیں: فواد چوہدری

اسلام آباد: (ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف احتساب سے بچنے کے لیے فساد چاہتے ہیں،ان کی کوشش ہے کہ کسی نہ کسی طرح مقدمات پر کارروائی روکی جائے۔جمعہ کو نواز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 31سال اقتدارکے بعد میاں صاحب کوانقلاب کے خواب دکھائی دینے لگے، انہوں نے اقتدار کے ذریعے 21 سال تک مقدمات پر کارروائی نہیں ہونے دی، ان کی کوشش ہے کہ کسی نہ کسی طرح مقدمات پر کارروائی روکی جائے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف احتساب سے بچنے کے لیے اداروں پر سازش کا الزام لگاتے ہیں، وہ فساد اس لیے چاہتے ہیں کہ احتساب سے بچا جاسکے۔

جمعہ کو نواز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 31سال اقتدارکے بعد میاں صاحب کوانقلاب کے خواب دکھائی دینے لگے، انہوں نے اقتدار کے ذریعے 21 سال تک مقدمات پر کارروائی نہیں ہونے دی، ان کی کوشش ہے کہ کسی نہ کسی طرح مقدمات پر کارروائی روکی جائے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف احتساب سے بچنے کے لیے اداروں پر سازش کا الزام لگاتے ہیں