خبرنامہ

نوازشریف اورمریم نوازکانام ای سی ایل میں ڈالنےپروزارت داخلہ کی وضاحت آگئی

نواز شریف اورمریم

ترجمان وزارت داخلہ نےواضح کیاہےکہ نوازشریف اورمریم نوازکانام ای سی ایل میں ڈالنےکی خبروں میں صداقت نہیں۔

گذشتہ روزسابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام نیب کی درخواست پرایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی اطلاعات تھیں۔ دونوں کا نام سزا یافتہ مجرم ہونے پر ای سی ایل میں ڈالا گیا اور سیکریٹری داخلہ نے منظوری دی تاہم اب وزارت داخلہ کوموقف تبدیل ہوگیاہے۔ ترجمان وزارت داخلہ نےبتایاہےکہ نوازشریف اورمریم نوازکانام ای سی ایل میں ڈالنےکافیصلہ پاکستان آنےپر کیاجائے گا۔

ترجمان وزارت داخلہ نےواضح کیاکہ دونوں کانام ای سی ایل میں ڈالنےکےلئےکابینہ کی ذیلی کمیٹی جائزہ لےگی۔ ترجمان نےمزیدبتایاکہ

نوازشریف اورمریم نوازکانام شامل کرنےکاحتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرےگی۔