خبرنامہ

نوازشریف اور چوہدری نثار کی ملاقات، گلے شکوے دور کرلیے، ذرائع

نوازشریف اور چوہدری نثار کی ملاقات، گلے شکوے دور کرلیے، ذرائع

اسلام آباد(ملت آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات پنجاب ہاؤس میں جاری ہے۔

چوہدری نثار میاں نواز شریف سے ملاقات کے لیے جب پنجاب ہاؤس پہنچے تو وہاں پرویز رشید، آصف کرمانی اور دیگر (ن) لیگی رہنما پہلے سے ہی موجود تھے تاہم دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران چوہدری نثار نے نوازشریف سے ان کی اہلیہ کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور اس دوران ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں کی ملاقات کے دوران چوہدری نثار نے میاں نوازشریف سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا جب کہ نوازشریف نے بھی اپنے تحفظات سے چوہدری نثار کو آگاہ کیا۔
نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے، کل احتساب عدالت میں پیش ہونگے

ذرائع نے بتایا کہ ڈیڑھ ماہ بعد ہونے والی اس ملاقات میں دونوں جانب سے گلے شکوے دور کرلیے گئے ہیں جب کہ چوہدری نثار نے اس دوران میاں نوازشریف کی قیادت پر بھی بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف ایئر پورٹ سے پنجاب ہاؤس پہنچے، جہاں انہون نے مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں اور قانونی ماہرین سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں انہوں نے موجودہ سیاسی صورت حال اور منگل کے روز احتساب عدالت میں پیشی کے حوالے سے مشاورت کی، اس کے علاوہ احتساب ریفرینسز کے حوالے سے تمام قانونی اور آئینی پہلوؤں پر بھی غورکیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں سینیٹ سے منظور آئینی ترمیم کے بعد پارٹی صدارت کا معاملہ بھی زیرغورآئے گا۔