نوازشریف تحریک لبیک اور حکومت میں معاہدے پرناخوش
اسلام آباد:(ملت آن لائن)تحریک لبیک کے اسلام آباد دھرنا میں ہونے والے معاہدے کو ختم کرنے اور تحریک لبیک یا رسولؐ کے خلاف پراپیگنڈا کرنے کے لئے اہم حکومتی وزرا نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر کام کا آغاز کر دیا ،وزیر مملکت طلال چوہدری کی پریس کانفرنس بھی اس سلسلہ کی کڑی تھی ۔ایک قومی اخبار کے ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان ہونے والے معاہدےسے سخت نالاں ہیں اور اس کا اظہار وہ پارلیمانی کمیٹی میں بھی کر چکے ہیں ۔انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ معاہدے کو خراب کرنے کے لئے ایسا ماحول پیدا کیاجائے کہ معاہدہ ختم ہوجائے ۔اس کے علاوہ خادم حسین رضوی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ایسا پراپیگنڈا کیا جائے کہ ان کی مقبولیت میں کمی واقع ہو جائے ۔دھرنے کے معاہدے کے حوالے سے ایسے سوالات اٹھائے جائیں کہ ایسا لگے کہ یہ دھرنا پلانٹڈ تھا اور اس میں شامل شرکاء کسی اور مقصد کے لئے آئے تھے ۔ قومی اخبار کے مطابق نواز شریف اپنی مذہبی ووٹ بینک کی کمی کو پورا کرنے کے لئے اپنی نئی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں ،واضح رہے کہ تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر جاری دھرنا ختم کردیا گیا تھا۔ڈی جی رینجرز کی جانب سے دھرنے کے شرکا میں فی کس ایک ہزار روپے بھی تقسیم کئے گئے تھے ۔
خبرنامہ
نوازشریف تحریک لبیک اور حکومت میں معاہدے پرناخوش