خبرنامہ

نوازشریف کا مشرف کو کھلا چیلنج

مشرف کو

نوازشریف کا مشرف کو کھلا چیلنج

لاہور: (ملت آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف نے نماز جمعے کے بعد کارکنون سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا بزدل انسان بہانہ بنا کر باہر بیٹھا ہے، اگر بہادر ہے تو پاکستان آکر اپنے کیسز کا سامنا کرے۔ انہوں نے کہا مشرف کے کیسز کے معاملے پر عدلیہ کو جگانا ہوگا، آئین توڑنے والوں کو بھی سزا دلوائی جائے، مشرف کو بہت جلد کہٹرے میں لائیں گے۔جاتی امرا: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف ایک بزدل انسان ہے جو بہانہ بنا کر بیرون ملک بیٹھا ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ آئین توڑنے والوں کو بھی سزا دلوائی جائے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا میں محفل میلاد کا انعقاد ہوا جس میں نوازشریف سمیت کارکنان اور رہنماؤں نے شرکت کی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے کارکنان سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف بزدل انسان ہے جو بہانہ بنا کر بیرون ملک بیٹھا ہے اگر وہ بہادر ہے پاکستان آکر اپنے خلاف زیر سماعت مقدمات کا سامنا کرے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آئین توڑنے والوں کو بھی سزا دلوائی جائے، پرویز مشرف کے کیسز کے حوالے سے عدلیہ کو جگانا ہوگا اور ہم بہت جلد پرویز مشرف کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔