خبرنامہ

نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست

نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست
اسلام آباد(ملت آن لائن)عوامی تحریک نے سابق اعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے متفرق درخواست دائر کردی ہے۔ مخدوم نیاز ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نوازشریف اگر اب بیرون ملک گئے تو پھر وطن واپس نہیں لوٹیں گے اس لئے عدالت نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف ریفرنس کی سماعت مکمل ہونے تک ان کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں۔

درخواست کے متن میں ہے کہ اگر نوازشریف کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالا گیا تو پاکستان عوامی تحریک کو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتاہے اور اگر سابق وزیراعظم اور ان کے خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا توقانون کی بالادستی ہوگی۔

واضح رہے کہ نواز شریف پیر کی صبح لندن سے واپس پہنچے ہیں۔