نوازشریف کوئٹہ روانہ، جلسے سے خطاب کریں گے
لاہور:(ًلت آن لائبن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کوئٹہ روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ آج جلسے سے خطاب کریں گے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف لاہور سے کوئٹہ روانہ ہوگئے۔ ایک روزہ دورے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید بھی نواز شریف کے ہمراہ ہونگے۔ نواز شریف کوئٹہ میں آج پشتونخوا میپ کے زیر اہتمام عبدالصمد خان کی برسی پر جلسے کا انعقاد ہوگا جس سے نواز شریف اور محمود خان اچکزئی خطاب کریں گے۔ جلسے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئیں اور شہر میں ہر طرف پشتونخوا میپ اور ن لیگ کے جھنڈے اور بینرز لگا دیے گئے۔پوسٹرز اور ہورڈنگز پر عبد الصمد خان اچکزئی، نواز شریف اور محمود خان اچکزئی کی تصاویر آویزاں ہیں۔ جلسہ گاہ کے اندر اور باہر نوازشریف کیلیے خیر مقدمی پوسٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔
خبرنامہ
نوازشریف کوئٹہ روانہ، جلسے سے خطاب کریں گے