نوازشریف کی زیرصدارت (ن) لیگ کا اہم اجلاس
لاہور:(ملت آن لائن) نوازشریف کی زیرصدارت (ن) لیگ کا اہم اجلاس، میاں نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی خصوصی طور پر شریک ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم نوازشرفیس سے ملاقات کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، شہبازشریف کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے جہاں ان کی نوازشریف سے اہم ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم اور نوازشریف کے علاوہ صرف شہبازشریف موجود تھے۔ بعد میں یہ ملاقات اجلاس میں تبدیل ہوگئی جس میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی شامل ہوگئے۔ اجلاس میں آئندہ انتخابات کی حکمت عملی اور مسلم لیگ (ن) کے جلسوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران بلوچستان میں پیش آنے والی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا جب کہ 17 جنوری کو عوامی تحریک کے احتجاج سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہےکہ 19 جنوری کو گوجرانوالہ میں جلسہ کیا جائے گا جس سے شہبازشریف خطاب کریں گے جب کہ 20 جنوری کو ہری پور کے جلسے سے بھی نوازشریف خطاب کریں گے۔جاتی امراء میں ن لیگ کے بڑوں کی بیٹھک، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں سینیٹ الیکشن اور متحدہ اپوزیشن کا احتجاج ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امرا پہنچے، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی امور اور بلوچستان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ملاقات میں موجود سیاسی صورتحال سمیت سنیٹ انتخابات، پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں متحدہ اپوزیشن احتجاج ناکام بنانے کی حکمت عملی اور دیگر امور بھی زیرغور آئے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عدالتی فیصلوں پر تحفظات ہیں لیکن عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، جمہوریت اور ملک مخالف قوتیں نہیں چاہتی کہ پاکستان میں استحکام رہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔