نوازشریف کی زیر صدارت آج پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوگا
اسلام آباد:(ملت آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت آج حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا اجلاس ہوگا۔ نوازشریف نے پارٹی کے اہم رہنماؤں کو بھی اسلام آباد طلب کرلیا ہے اور پنجاب ہاؤس میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ شہبازشریف، راجہ ظفر الحق، وزراء و دیگر رہنما اجلاس میں شرکت کرینگے جس کے دوران مسلم لیگ (ن) کا آئندہ لائحہ عمل طے کرتے ہوئے مخالفین سے نمٹنے کی حکمت عملی تشکیل دی جائے گی۔ سابق وزیراعظم نیب مقدمات کے حوالے سے بھی پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے اور کل احتساب عدالت میں پیشی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ اجلاس میں حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم اور 2018 کے انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔
آج حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا اجلاس ہوگا۔ نوازشریف نے پارٹی کے اہم رہنماؤں کو بھی اسلام آباد طلب کرلیا ہے اور پنجاب ہاؤس میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔
سابق وزیراعظم نیب مقدمات کے حوالے سے بھی پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے اور کل احتساب عدالت میں پیشی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔