خبرنامہ

نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس

نوازشریف کی زیر

نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم اجالاس جاری ہے۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز انتخابی اصلاحات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے میاں نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لیے بھی نااہل قرار دیا جب کہ عدالتی فیصلوں کو نوازشریف نے غصے اور بغض کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ میاں نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ مریم نواز، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، عابد شیر علی، دانیال عزیز، مصدق ملک، تہمینہ دولتانہ اور آصف کرمانی سمیت دیگر شریک ہیں جب کہ کارکنان کی بڑی تعداد بھی پنجاب ہاؤس میں موجود ہے۔پارٹی صدارت سے نااہلی کا عدالتی فیصلہ غیر متوقع نہیں، نواز شریف
اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنان نے میاں نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کی اور وزیراعظم نوازشریف کے نعرے لگائے۔ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کیس کے عدالتی فیصلے، پارٹی صدارت، سینیٹ الیکشن اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے میاں نوازشریف پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑا رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پارٹی اجلاس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور میاں نوازشریف کے درمیان ون آن ون اہم ملاقات بھی ہوئی جس میں پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔