خبرنامہ

نوازشریف کی سیاست قبر میں اتر چکی، عمران خان

سعودی سفیرنے

نوازشریف کی سیاست قبر میں اتر چکی، عمران خان

اسلام آباد:(ملت آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی سیاست قبر میں اتر چکی ہے، (ن) لیگ دو مہینے میں ٹوٹ جائیگی۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت عدالتوں کے احکام کو پائوں تلے روند کر مجرموں کو پروٹوکول دے رہی ہے، آئین میں ترمیم کر کے جمہوریت کیساتھ ظلم کیا گیا، یہ سپریم کورٹ کو متنازع بنانا چاہتے ہیں، مراد علی شاہ خود کرپٹ ہیں اس لئی دوسروں کو کرپٹ سمجھتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست قبر میں جا چکی ہے، میں نوازشریف کی رگ رگ سے واقف ہوں، پنجاب اسمبلی میں سپریم کورٹ کیخلاف قرارداد پاس کی گئی،
قبائلی عمائدین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے وفاقی حکومت کو فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر پالیسی واضح کرنے کیلئے 10 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر اپنی حکمت عملی فوری واضح کرے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کو لندن سے واپسی پر پروٹو کول دینے پر عمران خان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کرپشن کے سنگین مقدمات میں مطلوب شخص کو شاہانہ پروٹوکول کیسے دیا جا سکتا ہے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کالے دھن کے تحفظ کیلئے نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں۔