نوازشریف کی نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری
اسلام آباد:(ملت آن لائن) احتساب عدالت نے نوازشریف کی 3 نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست پر 9 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوازشریف کی 3 نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست پر تحریری تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔9 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے خلاف نیب کی جانب سے دائر کئے گئے تینوں ریفرنسز میں عائد کئے گئے الزامات مختلف ہیں، ریفرنسز میں صرف 2 گواہان مشترک ہیں، درخواست گزار نے اپنی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ریفرنسز کو یکجا کرنے کی استدعا کی عدالت نے دونوں فریقین کے وکلا کے دلائل بھی سنے لہذٰا عدالت ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست مسترد کرتی ہے۔واضح رہے کہ نوازشریف نے نیب ریفرنسز کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف پیش اختیار کیا گیا تھا کہ نیب نے مختلف اثاثوں پر احتساب عدالت میں 3 ریفرنسز دائر کئے جب کہ نیب سیکشن 9 کی ذیلی شق 5 کے تحت اثاثے جتنے بھی ہوں ریفرنس ایک ہی دائر ہوتا ہے اور نیب قانون کے تحت اثاثے جتنے ہوں جرم بھی ایک ہی تصور ہوتا ہے لہذٰا عدالت عظمیٰ نیب کی جانب سے دائر کئے گئے 3 ریفرنسز کو ایک ریفرنس میں تبدیل کرنے کا حکم دے۔
درخواست گزار نے اپنی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ریفرنسز کو یکجا کرنے کی استدعا کی عدالت نے دونوں فریقین کے وکلا کے دلائل بھی سنے لہذٰا عدالت ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست مسترد کرتی ہے۔واضح رہے کہ نوازشریف نے نیب ریفرنسز کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف پیش اختیار کیا گیا تھا کہ نیب نے مختلف اثاثوں پر احتساب عدالت میں 3 ریفرنسز دائر کئے جب کہ نیب سیکشن 9 کی ذیلی شق 5 کے تحت اثاثے جتنے بھی ہوں ریفرنس ایک ہی دائر ہوتا ہے