نوازشریف کے ساتھ مل بیٹھنا مشکل ہوگیا ہے، اعتزاز احسن
لاہور: (ملت آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف بتائیں آصف زرداری کس کو خوش کر رہے ہیں؟ نوازشریف کے ساتھ مل بیٹھنا مشکل ہو گیا ہے ، وہ خود مشکل میں ہیں ،جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔جمعہ کو سینیٹر اعتزازاحسن نے نواز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر صوبے میں ان کی حکومت ہے اور کہتے ہیں کہ سازش ہو رہی ہے، حکومت ان کی اپنی ہے تو جمہوریت کو کس سے خطرہ ہے، نواز شریف مشکل میں ہیں ،جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ہر پردے کے پیچھے بھوت نظر آتے ہیں ،کہتا رہا ہوں کہ نواز شریف شیڈو باکسنگ کر رہے ہیں۔ وہ بتائیں کہ آصف زرداری کس کو خوش کر رہے ہیں۔
جمعہ کو سینیٹر اعتزازاحسن نے نواز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر صوبے میں ان کی حکومت ہے اور کہتے ہیں کہ سازش ہو رہی ہے، حکومت ان کی اپنی ہے تو جمہوریت کو کس سے خطرہ ہے، نواز شریف مشکل میں ہیں ،جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ہر پردے کے پیچھے بھوت نظر آتے ہیں
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاہے کہ جمہوریت بچانے کے لیے پہلے نوازشریف کو بچایا لیکن اب نہیں بچائیں گے۔
جیونیوز کے مطابق نوازشریف کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف وہ دن یاد رکھیں جب زرداری کے ساتھ ملاقات سے انکار کیا تھا، نواز شریف نے اس وقت خود کسی کوخوش کرنے کے لیے ملاقات نہیں کی تھی، میاں صاحب یہ بتائیں کہ اس وقت کس کو خوش کرنے کے لیے ایسا کیا تھا۔