خبرنامہ

نوازشریف کے پاس استعفے کے سوا کوئی راستہ نہیں،شجاعت

لاہور(ملت آن لائن)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہےکہ نوازشریف کی ہٹ دھرمی ملک و قوم کے لیے بدنامی کا باعث بن رہی ہے۔نوازشریف کے پاس استعفے کے سوا کوئی راستہ نہیں

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پرویز الہیٰ سمیت دیگر پارٹی رہنما شریک ہوئے جب کہ اجلاس میں عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

چوہدری شجاعت حسین نے اجلاس کے دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق، صاحبزادہ حامد رضا اور راجہ ناصر عباس سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورانِ اجلاس چوہدری شجاعت نے کہا کہ نوازشریف کے پاس استعفے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، ان کی ہٹ دھرمی ملک و قوم کے لیے بدنامی کا باعث بن رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کے وزرا ملک کو تصادم کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ مینوفیکچرنگ ڈیفیکٹ سیاستدانوں میں نہیں نوازشریف میں ہے اور شریف خاندان صرف کرپشن نہیں پوری قوم سے دھوکا دہی کا بھی مرتکب ہوا۔