خبرنامہ

نواز شریف بھی ٹف ٹائم دینے کیلئے تیار

شریف بھی

نواز شریف بھی ٹف ٹائم دینے کیلئے تیار

لاہور: (ملت آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف نے جاتی امراء میں ن لیگ کے مشاورتی اجلاس میں رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اب گھر پر نہیں بیٹھوں گا، آئین کی حکمرانی، ووٹ کے تقدس کا پیغام ہر فرد تک پہنچاؤں گا۔ انہوں نے کہا تحریک عدل کسی کیخلاف نہیں بلکہ حصول انصاف کیلئے ہے۔ قبل ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں نون لیگ کی عوامی رابطہ مہم تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سینیٹر پرویز رشید، مریم نواز، طلال چودھری، دانیال عزیز، مریم اورنگزیب، حنیف عباسی، مصدق ملک اور وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ الیکشن اور 31 دسمبر کو کوٹ مومن میں نواز شریف کے جلسے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

….اس خبر کو بھی پڑھیے،،،،اقرار جرم کے باوجود لاڈلے کو چھوڑ دیا جاتا ہے: نواز شریف

گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا انصاف کے دو پیمانے اور ناانصافی نہیں چلے گی، پاکستان ایسا ملک ہونا چاہیے جہاں انصاف کا ترازو واقعی انصاف کا ترازو ہو۔ انہوں نے کہا میرا احساب تب سے ہو رہا ہے جب کالج پڑھتا تھا، مخالفین کے بارے میں کہہ دیا گیا کہ 5 سال سے پیچھے نہیں جانا۔ ان کا کہنا تھا اقرار جرم کے باوجود لاڈلے کو چھوڑ دیا جاتا ہے، عدل کی تحریک کامیاب ہونے تک کارکن ڈٹے رہیں۔ مشاورتی اجلاس میں نواز شریف نے کہا کہ اب گھر پر نہیں بیٹھوں گا، آئین کی حکمرانی اور ووٹ کے تقدس کا پیغام ایک ایک فرد تک پہنچاؤں گا۔ تحریک عدل کسی کے خلاف نہیں بلکہ انصاف کے حصول کےلئے ہے۔ جس کے بعد پنجاب کے بڑے شہروں میں جلسے جلوس کےلئے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اورپارٹی عہدیداروں کو ٹاسک دینے کا فیصلہ کیا گیا۔