لاہور(ملت آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف چاہتے ہیں کہ عدلیہ نظریہ ضرورت بن جائے اور انہیں نیب کیسز میں نہ بلائے۔
لاہور کے ناصر باغ میں طاہر القادری کی سیاسی جماعت پاکستان عوامی تحریک کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ طاہر القادری پوچھتے ہیں کہ یہ سڑکوں پر کیوں نکل رہے ہیں؟ میں انہیں بتا دیتا ہوں کہ یہ عدلیہ اور فوج کے خلاف نکل رہے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ پر غریب آدمی ماراگیا تو ایف آئی آر نواز شریف کے خلاف کٹے گی۔
شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ فوج پنجاب پولیس بن جائے اور عدلیہ نظریہ ضرورت بن جائے اور انھیں نیب کیسز میں نہ بلائے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف راستے کے لیے فوج سے این آر او مانگ رہے ہیں۔
شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی دنیا میں سب سے مہنگی ایل این جی ملک میں لائے، وہ کمیشن لیتے ہیں۔