خبرنامہ

نواز شریف عمران خان کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہیں، عائشہ گلالئی

نواز شریف عمران خان کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہیں، عائشہ گلالئی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف عمران خان کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ (ن) پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ اداروں کے خلاف بولنے کے لئے حکمراں جماعت نے انہیں سینیٹ کے ٹکٹ کی پیشکش کی تھی۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارتے ہیں لیکن نوازشریف چیئرمین تحریک انصاف سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ پی ٹی آئی کی منحرف رہنما نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف نے پورے ملک کا اسکریپ اکٹھا کر کے فیکٹری بنائی اور دولت سمیٹی جب کہ مریم نواز کو مانسہرہ جانے کے لئے ہیلی کاپٹر مل جاتا ہے، کیا یہ ہوتی ہے عوامی سیاست۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ خواتین کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنا مسلم لیگ (ن) کی حکمت عملی ہے اور پانامہ فیصلہ آنے کے بعد حکمراں جماعت نے عائشہ گلالئی کو استعمال کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ لگتا ہے مسلم لیگ (ن) نے عائشہ گلالئی سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے اور (ن) لیگ نے بندوق اپنے پاؤں پر چلا دی ہے۔