نواز شریف قانون کے کمرے میں بند ہیں، اعتزاز احسن
لاہور: (ملت آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ دیوار توڑ کر نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں، خود کو بچانے کیلئے نواز شریف عدالتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، نواز شریف اگر آپ کے خلاف سازش ہو رہی ہے تو نام بتائیں، کون سازش کر رہا ہے؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف اگر اپنی منی ٹریل دیں گے اور ثبوت دیں گے اور پھر بھی ان کے ساتھ زیادتی ہوئی تو ہم ان کا ساتھ دیں گے لیکن اگر وہ سب کچھ خفیہ رکھیں گے اور ہمارے ساتھ کی توقع کریں گے تو ایسا نہیں ہو سکے گا، اگر شریف خاندان کیخلاف بلاامتیاز احتساب ہوتا ہے اور شریف خاندان ثبوت فراہم کرتا ہے تو ہم ساتھ کھڑے ہوں گے، اگر آپ عدالتوں کو ڈرا کر بچنا چاہتے ہیں تو ایسا ہم نہیں ہونے دیں گے۔
نواز شریف اگر اپنی منی ٹریل دیں گے اور ثبوت دیں گے اور پھر بھی ان کے ساتھ زیادتی ہوئی تو ہم ان کا ساتھ دیں گے لیکن اگر وہ سب کچھ خفیہ رکھیں گے اور ہمارے ساتھ کی توقع کریں گے تو ایسا نہیں ہو سکے گا، اگر شریف خاندان کیخلاف بلاامتیاز احتساب ہوتا ہے اور شریف خاندان ثبوت فراہم کرتا ہے تو ہم ساتھ کھڑے ہوں گے
سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف کے ہر مقدمے کا فیصلہ فوراً ہی کر دیا جاتا ہے ۔ ہفتوں اور مہینوں میں سزا دی اور وزیراعظم کو باہر بٹھا دیا۔ اورنج لائن ٹرین کے ایک مقدمے کا فیصلہ عرصے سے محفوظ کیا ہوا ہے۔ وہ اس لیے نہیں سنایا جاتا کہ کہیں پاکستان کے لوگوں کو ایک اچھی چیز مل گئی تو نواز شریف کا ووٹ بینک کہیں دوبارہ مضبوط نہ ہو جائے۔ انہوں نے کہاکہ یہ سیاست ہے جو کچھ لوگ عدالتوں اور مقدمات کے ذریعے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیسے نواز شریف جیسے ترقی پسند سیاست دان کو پس پشت رکھا جائے۔