خبرنامہ

نواز شریف ملک کو انتشار کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، شیری رحمان

نواز شریف ملک کو انتشار کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد(ملت آن لائن)پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ نواز شریف ملک کو انتشار کی طرف لے جانا چاہتے ہیں کیونکہ وہ جمہوریت نہیں اپنی ذات کو بچا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہو گئی ہے، یہ اپنی ذات کے لیے ملک کو انتشار کی طرف لے گئے اور پاکستان کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہے ہیں جب کہ ملک کےمعاشی حالات بہت ابتر ہیں۔ نواز شریف ملک کو انتشار کی طرف لے جانا چاہتے ہیں تاہم یہ جمہوریت کو نہیں اپنی ذات کو بچا رہے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی نے آمر اور جیلیں برداشت کیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ بینظیرکی شہادت پر بھی آصف زرداری نے ’پاکستان کھپے‘ کانعرہ لگایا تھا تاہم آج اگر عدالت کا فیصلہ حکمران ہی نہ مانیں توعام آدمی کیا کرے گا، ہم نے صاف کہا کہ ایسا بل پاس نہیں ہوسکتا جو کسی کی ذات کو تقویت دے، ہم نے انتخابی اصلاحات بل کی مخالفت کی تھی، پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس اپوزیشن لیڈر کیلئے اکثریت موجود ہے۔