خبرنامہ

نواز شریف نے جاوید ہاشمی کو ملاقات کیلئے بلا لیا

نواز شریف نے جاوید ہاشمی کو ملاقات کیلئے بلا لیا
لاہور:(ملت آن لائن) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کو ملاقات کے لئے آسلام آباد بلا لیا، مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کا امکان ہے۔ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال کے پیش نظر سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کو اسلام آباد بلا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 4 دسمبر کو جاوید ہاشمی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ مسلم لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا بھی اعلان کریں کے۔ نواز شریف سے ملاقات کے بعد 4 دسمبر کو ہی جاوید ہاشمی اپنی کتاب زندہ تاریخ کی رونمائی بھی کریں گے۔ مخدوم جاوید ہاشمی پہلے بھی ن لیگ کے نائب صدر رہ چکے ہیں۔