خبرنامہ

نواز شریف نے 2011 میں بیٹی کے نام پر اراضی خریدی :مخدوم

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کی سماعت کے دوران وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے 2011 میں بیٹی کے نام پر زمین خریدی ، سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران آج پھر دلائل کا سلسلہ شروع ہوا تو وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی بیٹی کیلئے جائیداد 2011 میں خریدی لیکن ایسی جائیداد کا ذکر کرنے کیلئے ٹیکس گوشواروں میں الگ کالم نہیں تھا جس کی وجہ سے ان چیزوں کا ذکر نہیں کیا جا سکا ۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ گوشواروں کا جائزہ لینے کے بعد بظاہر نیک نیتی ہی لگتی ہے کہ گوشواروں میں تمام اثاثوں کا ذکر کیا گیا ۔