نواز شریف کو صبح صبح بڑی خوشخبری سنا دی گئی
اسلام آباد (ملت آن لائن)ایبٹ آباد جلسہ میں عدلیہ مخالف تقریر، تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران کی نواز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران نے ایبٹ آباد جلسہ میں عدلیہ مخالف تقریر کرنے پر عدالت میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے رکھی تھی ۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایبٹ آباد جلسہ میں عدلیہ مخالف تقریر کی ہے لہٰذا ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مقدمہ چلایا جائے۔ ایڈیشنل سیشن جج فیاض بٹر نے تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران کی نواز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔ اس موقع پر ن لیگ کے کارکنوں اور رہنمائوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے قائد کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
خبرنامہ
نواز شریف کو صبح صبح بڑی خوشخبری سنا دی گئی