خبرنامہ

نواز شریف کیخلاف عزیزیہ ریفرنس میں‌بھی فرد جرم عائد

ملت آن لائن. نواز شریف کے خلاف عزیزیہ ریفرنس میں‌بھی فرد جرم عائد

……..

یہ کیسا انصاف ہے سزا پہلے سنائی گئی اور ٹرائل بعد میں ہورہا ہے، مریم نواز
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارایسا ہو رہا کہ سسلیئن مافیا عدالتوں میں پیش ہورہاہے جب کہ یہ کیسا انصاف ہے جس میں سزا پہلے سنائی گئی اور ٹرائل بعد میں ہورہا ہے۔

احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ کیسا انصاف ہے جس میں سزا پہلے سنائی گئی اور ٹرائل بعد میں ہورہا ہے، تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ سسلیئن مافیا عدالتوں میں پیش ہورہاہے، ہم تو ویسے ہی ڈان ہیں لیکن اصل ڈان میڈیا والے ہیں۔ نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی وطن واپسی جلد متوقع ہے وہ اسی ہفتے کے آخر یا آئندہ ہفتے تک واپس آجائیں گے۔