خبرنامہ

نواز شریف کیخلاف پارٹی صدارت کیس کی سماعت پیرکوہوگی

اسلام آباد :نواز شریف کو مسلم لیگ( ن) کا پارٹی صدر بنانے کے خلاف کیس کی سماعت پیرکو سپریم کورٹ میں ہوگی۔ سپریم کورٹ میں نواز شریف کے خلاف آئینی درخواستوں پر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا۔ نواز شریف کے خلاف عمران خان، شیخ رشید، پیپلز پارٹی اور جمشید دستی سمیت 13 افراد نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ نواز شریف کے خلاف درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی پارٹی اجلاس کی صدارت کرنا پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کی دفعہ پانچ اور آئین کے آرٹیکل 17سے متصادم ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل سینیٹ نے 22ستمبر کو انتخابی اصلاحات کا بل 2017کثرت رائے سے منظور کرلیا تھا۔ جس میں عدالت سے نااہل قرار دیئے گئے شخص کو سیاسی پارٹی کی صدارت کے لئے اہل قرار دینے سے متعلق حکومت کی تجویز کردہ شق نمبر 203اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود منظورہوگئی تھی۔

…….