نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور:(ملت آن لائن)عدلیہ مخالف بیانات پر سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ جسٹس شاہد کریم آج درخواست پرسماعت کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف تقاریر کے دوران عدلیہ کی تضحیک کر رہے ہیں اور مسلسل توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدلیہ مخالف بیانات پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے جس پر عدالت نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
خبرنامہ
نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر