خبرنامہ

نگران وزیراعظم کون ؟ خورشید شاہ کی وزیراعظم سے ملاقات جاری

نگران وزیراعظم کون ؟ خورشید شاہ کی وزیراعظم سے ملاقات جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیرِاعظم کے ناموں پر مشاورت کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کے چیمبر میں شاہد خاقان عباسی اور خورشید شاہ کے درمیان ملاقات جاری ہے۔ ملاقات میں اتفاق رائے کے بعد نگران وزیراعظم کے نام کا وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر مل کر اعلان کر سکتے ہیں۔ گذشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے استفسار پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے آج وزیراعظم سے ملاقات کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان جلد ہو جائے، وزیراعظم سے اتفاق رائے کے سلسلے میں بات چیت ہو گی۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے امکان ظاہر کیا کہ نگران وزیراعظم کے نام کے اعلان میں مزید 2، 3 روز کی تاخیر بھی ہو سکتی ہے۔