اسلام آباد: نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران نئےچیف سیکریٹریز اور انسپکٹر جنرلز (آئی جیز) کی تعیناتیوں کا معاملہ زیرغور آئے گا۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کابینہ اجلاس سے قبل وزرائے اعلیٰ سے تعیناتیوں پر مشاورت کریں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے فہرست تیار کرلی ہے اور نئےچیف سیکریٹریز کے لیے کئی نام زیرغور ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیکریٹری اطلاعات سردار احمد نواز سکھیرا کا نام چیف سیکریٹری کے لیے زیر غور ہے، جبکہ شعیب احمد صدیقی، شعیب میر میمن اور فضل عباس میکن کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب یوسف نسیم کھوکھر کا نام سیکریٹری پاور اور یونس ڈاگھا کا نام سیکریٹری تجارت کے لیے زیرغور ہے۔
ذرائع کے مطابق نئےآئی جی پیز کے لیے بشیر میمن، کلیم امام، حسین اصغر، احمد لطیف اور شعیب دستگیر کے نام زیر غور ہیں۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔