خبرنامہ

نہال ہاشمی کی چیئرمین سینیٹ سے استعفیٰ منظور نہ کرنیکی درخواست

اسلام آباد(ملت آن لائن) سینیٹر نہال ہاشمی نے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے ملاقات کی ہے ، جس میں انہوں نے چیئرمین سینیٹ سے استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی ن لیگ کے سینیٹرز اور وزیر قانون سےبھی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں نہال ہاشمی کے استعفے کی واپسی سے متعلق مشاورت کی گئی۔مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہداللہ خان نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہال ہاشمی کو پارٹی ڈسپلن کا خیال رکھنا چاہئے،پوری پارٹی نہال ہاشمی کا استعفیٰ واپس لینے کو ٹھیک نہیں سمجھتی۔واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر سینیٹر نہال ہاشمی کے ایک تقریب سے خطاب کی متنازع ویڈیو سامنے آئی تھی ، جس کے مسلم لیگ ن نے کی پارٹی رکنیت معطل اور سینیٹر شپ سے استعفیٰ طلب کرلیا گیا تھا۔