لاہور(ملت آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ نوازشریف نے نیا وزیر اعظم لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، نوازشریف کسی جونیئرکے ساتھ کام نہیں کریں گے۔
شیخ رشید نے پارٹی رہنما امجد گولڈن کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف اور سردار ایاز صادق میں سے کوئی ایک نیا وزیر اعظم بن سکتا ہے، حدیبیہ پیپر کیس کھل گیا تویہ پاناما سے بھی بڑا کیس ہوگا جس میں شہبازشریف کی فیملی کا بھی ٹرائل ہو گا، مسلم لیگ (ن) میں واضح تین گروپ بن سکتے ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ شریف خاندان اپنی کرپشن کے باعث انجام کوضرور پہنچے گا اوراس میں اب زیادہ وقت نہیں، جلدجاتی امرا بھی ہندو پراپرٹی نکلے گی، فیصلے کی رات بیٹھ کر قوم کوخوشخبری دیں گے، اب حقیقی معنوں میں احتساب کا عمل شروع ہو گا۔
شیخ رشیدنے کہاہے کہ نوازشریف نے نیا وزیر اعظم لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، نوازشریف کسی جونیئرکے ساتھ کام نہیں کریں گے۔
شیخ رشید نے پارٹی رہنما امجد گولڈن کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف اور سردار ایاز صادق میں سے کوئی ایک نیا وزیر اعظم بن سکتا ہے، حدیبیہ پیپر کیس کھل گیا تویہ پاناما سے بھی بڑا کیس ہوگا جس میں شہبازشریف کی فیملی کا بھی ٹرائل ہو گا، مسلم لیگ (ن) میں واضح تین گروپ بن سکتے ہیں۔
شیخ رشید کہناتھا کہ چوہدری نثار سے جان بوجھ کر کوئی رابطہ نہیں کیاگیا، میری دانست کے مطابق چوہدری نثار پارٹی کو نہیں چھوڑیں گے، یقین سے کہتا ہوں عمران خان کے خلاف کچھ نہیں ہوگا، حکمراں خاندان بوکھلاہٹ میں بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہا ہے۔