خبرنامہ

احتساب عدالت؛ نوازشریف اور مریم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

احتساب عدالت؛ نوازشریف اور مریم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
اسلام آباد:(ملت آن لائن) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو ایک ہفتے کے لیے لندن جانے کی اجازت دے دی جب کہ مریم نواز کو ایک ماہ کے لیے حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔ شریف خاندان کے افراد کیخلاف نیب ریفرنسز میں باقاعدہ ٹرائل آج سے شروع ہو گیا ہے۔

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو ایک ہفتے کے لیے لندن جانے کی اجازت دے دی جب کہ مریم نواز کو ایک ماہ کے لیے حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عدلیہ کے دہرے معیار کے خلاف جدوجہد کو جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے خلاف دائر نیب ریفرنسز کی سماعت کےلیے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ عدالتوں کا دہرا معیار ہے جو جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ عدالتوں کا دہرا معیار ہے، اس دہرے معیار کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔