خبرنامہ

کیپٹن صفدر کی ضمانت کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کیلیے منظور

کیپٹن صفدر کی ضمانت کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کیلیے منظور
لاہور:(ملت آن لائن) ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت کے خلاف نیب کی متفرق درخواست کو سماعت کیلیے منظور کر لیا ہے۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژنل بنچ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی نیب ریفرنسزمیں عدم پیشی پرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ضمانت پر رہائی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹرافضل قریشی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عدالت میں عدم پیشی کے بعد ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ احتساب عدالت نے ضمانتی مچلکوں پرکیپٹن (ر) صفدرکورہائی کا حکم دیا جو کہ قانونی طورردرست نہیں، اس لئے عدالت عالیہ ملزم کی رہائی کا حکم کالعدم قرار دے۔ ہائی کورٹ نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی ہے۔واضح رہے کہ نیب ریفرنسزکی سماعت کے دوران کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر مسلسل پیش نہیں ہوئے تھے جس پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژنل بنچ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی نیب ریفرنسزمیں عدم پیشی پرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ضمانت پر رہائی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹرافضل قریشی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عدالت میں عدم پیشی کے بعد ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ احتساب عدالت نے ضمانتی مچلکوں پرکیپٹن (ر) صفدرکورہائی کا حکم دیا جو کہ قانونی طورردرست نہیں، اس لئے عدالت عالیہ ملزم کی رہائی کا حکم کالعدم قرار دے۔ ہائی کورٹ نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی ہے۔