خبرنامہ

نیب ریفرنسز: نواز اور مریم کی ایک اور پیشی، استغاثہ کے گواہان کا بیان قلمبند

نیب ریفرنسز

نیب ریفرنسز: نواز اور مریم کی ایک اور پیشی، استغاثہ کے گواہان کا بیان قلمبند

اسلام آباد: (ملت آن لائن) شریف فیلمی کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی جہاں استغاثہ کے گواہ عبد اللہ واحد کا بیان قلمبند کیا گیا۔ وقت کی کمی کے باعث دیگر گواہان کا بیان قلمبند نہ ہو سکا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 13 فروری تک ملتوی کر دی۔ شریف فیلمی کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ عبد الواحد نے اپنا بیان قلمبند کروایا۔ گواہ کی جانب سے عدالت میں حسین نواز کے انٹرویوز کی سی ڈی بھی پیش کی گئی۔ 29 دسمبر کو نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویوز کی سی ڈی میں حسین نواز اور مریم نواز کے انٹرویوز کا ریکارڈ تھا۔ 30 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے انٹرویوز کا ریکارڈ بھی نیب کورٹ کو فراہم کیا گیا۔
نیب ریفرنسز: مریم نواز کا احتساب عدالت کا 2 فروری کا حکم ہائیکورٹ میں چیلنج
جج محمد بشیر نے نیب کے گواہ سے استفسار کیا کہ نواز شریف کا بیان کتنی سی ڈیز پر محیط تھا؟ جس پر گواہ نے جواب دیا کہ نواز شریف کا انٹرویو دو سی ڈیز پر مشتمل تھا۔ مسلم لیگ نون کے رہنماء محسن شاہ نواز رانجھا نے سماعت کے دوران اعتراض کیا کہ پراسیکیوٹر نیب گواہ کو بار بار کان میں کچھ بتا رہے ہیں۔ خواجہ حارث اور امجد پرویز کی جانب سے گواہ پر جرح کی گئی۔ خواجہ حارث نے گواہ پر اعتراض اُٹھایا کہ یہ لکھنے والے ہیں، نہ دستخط کرنے والے اور نہ ہی ان کو ایڈریس کیا گیا۔ وقت کی کمی کے باعث دیگر گواہان کا بیان قلمبند نہ ہو سکا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی کر دی۔