خبرنامہ

نیب ریفرنس : سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم عائد

لاہور(ملت آن لائن) احتساب عدالت نے سابق وزیرعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 8 افراد پر فرم جرم عائد کردی۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے گیپکو اسکینڈل میں غیر قانونی افراد کو بھرتی کرنے کا الزام ہے جس کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے 437 افراد کو میرٹ سے ہٹ کر بھرتی کیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے راجہ پرویز اشرف سمیت 8 افراد کے خلاف 2016 میں ریفرنس دائر کیا تھا جس کی آج احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔

احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت 8 افراد پر فرد جرم عائد کردی ہے جب کہ راجہ پرویز اشرف کے علاوہ جن لوگوں پر فرد جرم عائد کی گئی ان میں محمد ابراہیم، حشمت علی کاظمی، طاہر بشارت چیمہ، ملک محمد رضی عباس، سلیم عارف، وزیر علی اور شاہد رفیع شامل ہیں۔

عدالت نے گواہوں کو شہادتیں ریکارڈ کروانے کے لیے بھی طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں وزیراعظم تھے جنہیں یوسف رضا گیلانی کی سبکدوشی کے بعد وزیراعظم بنایا گیا۔