نیب ریفرنس: وکیل اسحاق ڈارکی استدعا
اسلام آباد:(ملت آن لائن) احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل حسین مفتی نے موقف اپنایا کہ اسحاق ڈار کی نئی میڈیکل رپورٹ آ گئی ہے، اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روکی جائے۔ جس پر جج احتساب عدالت نے کہا اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ پیش کی جائے۔ وکیل اسحاق ڈار نے کہا رپورٹ ابھی واٹس ایپ کے ذریعے موصول ہوئی ہے، نقل درخواست کے ساتھ منسلک ہے، کچھ دیر بعد اصل رپورٹ بھی پیش کر دینگے۔ جج احتساب عدالت محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی آپ کے دلائل سنے جائیں گے۔ عدالت نے اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کر دی۔
خبرنامہ
نیب ریفرنس: وکیل اسحاق ڈارکی استدعا