خبرنامہ

نیب نے این ٹی ایس کے سربراہ کو حراست میں لے لیا

نیب نے این ٹی ایس کے سربراہ کو حراست میں لے لیا

اسلام آباد(ملت آن لائن)نیب کی تحقیقاتی ٹیموں نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے 2 دفاتر پر چھاپہ مار کر ادارے کے سی ای او ڈاکٹر شیر زادہ سمیت دیگر ملازمین کو حراست میں لے لیا۔

بدعنوانیوں اور پرچے لیک ہونے کی شکایت پر چئیرمین نیب نے نوٹس لیا تھا اور نیب کی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ آج نیب کی تحقیقاتی ٹیمیں اسلام آباد میں این ٹی ایس کے دو دفاتر میں پہنچ گئیں اور این ٹی ایس کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد قبضے میں لیا۔ نیب نے این ٹی ایس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر شیر زادہ اور ایڈمن انچارج سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔

نیب حکام نے این ٹی ایس کے عملے سے پوچھ گچھ بھی کی۔ نیب کی ٹیموں کے ہمراہ ایف بی آر کا عملہ بھی موجود ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے این ٹی ایس کی جانب اعلیٰ سرکاری یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کے پرچے آؤٹ ہورہے تھے۔ جس کی وجہ سے ان امتحانات کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی تھی اور چیئرمین نیب نے اس کا نوٹس لیا تھا۔

ومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے این ٹی ایس کے خلاف انکوائری کا حکم دیا جس پر نیب نے این ٹی ایس کے خلاف دائر مقدمات پرانکوائری شروع کردی ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ تمام طلبا کے مفادات کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایا جائے گا اور میرٹ و شفافیت کے خلاف کسی بھی ادارے کو طلبا کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

واضح رہے کہ نیب کے خلاف تین مقدمات التوا کا شکار ہیں جن میں پرچہ آؤٹ کرنے، کرپشن اور طلبہ کے مفادات کو نقصان پنچانے کے کیسز شامل ہیں۔

چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہےکہ شرجیل میمن کی گرفتاری عدالتی احکامات کی تعمیل ہے اس میں نا انصافی کا تاثردرست نہیں۔

شرجیل میمن کی گرفتاری پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شرجیل میمن کی بے شرمی سے گرفتاری نیب کس کو دکھانا چاہتا ہے۔

چیرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس مجازعدالت کے پاس زیرسماعت ہے اور شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری کا اجرا مجاز عدالت نے کیا، نیب نے عدالتی حکم کی تعمیل میں عملدرآمد کیا۔

چیرمین نیب کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کی گرفتاری احتساب عدالت کے حکم کی تعمیل میں ہوئی اس لیے گرفتاری میں کسی سے نا انصافی کا تاثردرست نہیں۔

جاوید اقبال نے مزید کہا کہ نیب کسی سے کسی قسم کا فرق کسی بھی بنیاد پرروا نہیں رکھے گا، اب احتساب بلاامتیاز اور قانون کے مطابق ہوگا۔

واضح رہےکہ نیب نے کرپشن کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پر شرجیل میمن کو سندھ ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا۔