خبرنامہ

نیب نے نواز شریف کے طیارے تک رسائی مانگ لی

نیب نے نواز شریف کے طیارے تک رسائی مانگ لی
اسلام آباد: (ملت آن لائن) چھٹی ختم، مشکل دور شروع۔ آزادی کا موسم ختم، قید و بند کا موسم لوٹ آیا۔ نیب نے اسلام آباد پہنچنے پر سابق وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف قومی ایئرلائنز کی پرواز پی کے 786 سے وطن واپس لوٹیں گے۔ نواز شریف جمعرات کی صبح 8:55 پر بینظیر ایئرپورٹ پہنچیں گے اور اس سے اگلے روز، 3 نومبر کو احتساب عدالت پیش ہونگے۔

اُدھر، لندن میں بیگم کلثوم نواز دوسری کیمو تھراپی کیلئے گھر سے ہسپتال منتقل ہو گئی ہیں۔ نواز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔
یہ وقت کینسر کی مریضہ اہلیہ کے ساتھ رہنے کا تھا، کلثوم نواز کی کیموتھراپی کے باوجود جا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا پاکستان کے نظام میں تضادات ہیں۔ نظام میں تضادات ہماری بدقسمتی ہے دعا کریں کہ نظام سے یہ تضادات ختم ہو جائیں۔ جیلیں پہلے بھی دیکھی ہیں ۔ دعا کریں اللہ کلثوم کو صحت عطا فرمائے۔ مجھ پر ہائی جیکنگ کا کیس بنایا گیا، کس قانون کے تحت سزا دی گئی، ایک سیکنڈ میں وزیراعظم کو ہائی جیکر بنا دیتے ہیں یہ کہاں کہ وہ دستور ہے۔ یہ سب چیزیں 1999ء سے چل رہی ہیں۔ ہائی جیکنگ کیس میں 27 سال کی سزا سنائی گئی۔ یہ کیسز بھی اسی طرح کے ہیں، میرا ضمیر بھی تو کوئی چیز ہے۔ میں کیوں ہر دس سال بعد ملک چھوڑوں، آخر میں نے کیا کیا ہے۔ میں اپنی اہلیہ کو ایسے چھوڑ کر ایک بوگس کیس بھگتنے چلا جاؤں؟ نیب کیس بھی سپریم کورٹ کیس کا شاخسانہ ہے۔ اہلیہ کی کیموتھراپی جاری ہے اور میں بوگس کیس بھگتنے جا رہا ہوں۔ یہ انتہائی بوگس اور جھوٹا کیس ہے، کرپشن کا دور دور تک تعلق نہیں۔ کوئی کک بیک نہیں، خزانے میں خورد برد نہیں، کسی ٹھیکے میں پیسا نہیں لیا۔ چار سال دیانتداری اور خلوص کے ساتھ عوام کی خدمت کی۔ پاکستان میں یہ سب کچھ کب بدلے گا۔