خبرنامہ

نیب ٹیم ثبوت جمع کرکے لندن سے وطن واپس پہنچ گئی

نیب ٹیم ثبوت جمع کرکے لندن سے وطن واپس پہنچ گئی
لاہور:(ملت آن لائن) نیب ٹیم نوازشریف کے بیٹوں کے اثاثوں کی چھان بین کے بعد لندن سے وطن واپس پہنچ گئی۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے بیٹوں کی لندن میں جائیداد سے متعلق تحقیقات کے لئے ایک ہفتہ قبل جانے والی نیب کی 2 رکنی ٹیم پی آئی اے کی پرواز سے صبح 8 بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچی اورکچھ ہی دیربعد ٹیم اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئی۔ نیب کی دو رکنی ٹیم نے لندن میں ایون فیلڈ پراپرٹیزاوردیگرریفرنسزمیں اہم گواہوں کے بیانات قلمبند کئے، ایون فیلڈ پراپرٹیزریفرنس کیس کا چالان اس ماہ کے آخری ہفتے میں جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔سپریم کورٹ کے پاناما کیس فیصلے کی روشنی میں نیب نے نوازشریف اوران کے اہل خانہ کے خلاف کرپشن کے الزام میں 3 ریفرنسز العزیزیہ اسٹیل ملز، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ دائر کیے ہیں جن کی احتساب عدالت میں کارروائی جاری ہے۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے بیٹوں کی لندن میں جائیداد سے متعلق تحقیقات کے لئے ایک ہفتہ قبل جانے والی نیب کی 2 رکنی ٹیم پی آئی اے کی پرواز سے صبح 8 بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچی اورکچھ ہی دیربعد ٹیم اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئی۔ نیب کی دو رکنی ٹیم نے لندن میں ایون فیلڈ پراپرٹیزاوردیگرریفرنسزمیں اہم گواہوں کے بیانات قلمبند کئے، ایون فیلڈ پراپرٹیزریفرنس کیس کا چالان اس ماہ کے آخری ہفتے میں جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔نیب کی دو رکنی ٹیم نے لندن میں ایون فیلڈ پراپرٹیزاوردیگرریفرنسزمیں اہم گواہوں کے بیانات قلمبند کئے، ایون فیلڈ پراپرٹیزریفرنس کیس کا چالان اس ماہ کے آخری ہفتے میں جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔