نیب کا اسحاق ڈار کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی لندن سے تصدیق کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد:(ملت آن لائن) اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کو بھیجا گیا ہے۔ اب پاکستانی ہائی کمیشن متعلقہ ہسپتال اور ڈاکٹر سے اس کی تصدیق کرائے گا۔ احتساب عدالت نے نیب کو حکم دیا تھا کہ اسحاق ڈار کی جانب سے جمع کرائے گئے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی لندن سے تصدیق کرائی جائے۔ عدالت اثاثہ جات ریفرنس میں عدم حاضری پر اسحاق ڈار کو مفرور ملزم قرار دے کر ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر چکی ہے۔
اب پاکستانی ہائی کمیشن متعلقہ ہسپتال اور ڈاکٹر سے اس کی تصدیق کرائے گا۔ احتساب عدالت نے نیب کو حکم دیا تھا کہ اسحاق ڈار کی جانب سے جمع کرائے گئے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی لندن سے تصدیق کرائی جائے