خبرنامہ

نیب کا نوٹس، نواز شریف نے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

نیب کا نوٹس، نواز شریف نے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: (ملت آن لائن) نواز شریف نے قومی احتساب بیورو کے نوٹس کا جواب دے دیا۔ ذرائع کے مطابق، نواز شریف فیملی نے نیب سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اپنے جواب میں نواز شریف نے کہا ہے کہ ٹرائل کے دوران کسی قسم کے بیانات قلمبند کرانا مناسب نہیں ہو گا۔ یاد رہے کہ نیب نے مزید تحقیقات کیلئے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو نوٹسز بھیجے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے جواب میں سابق وزیر اعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ نیب کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو احتساب عدالت کے سامنے پیش کرے۔ نواز شریف نے جواب میں مزید کہا کہ پیش کردہ شواہد اور دستاویزات کا جواب عدالت میں دیا جائے گا۔یاد رہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو دورہ لندن کے بعد نیب کی جانب سے پیش ہونے کیلئے نوٹس بھیجا گیا تھا۔ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے مزید تعاون نہ کرنے سے متعلق نیب کو آگاہ کر دیا ہے۔

……………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…پاک بحریہ کا کروز میزائل ’’حربہ‘‘ کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاک بحریہ کے میزائل کرافٹ پی این یس ہمت نے کروز میزائل ’’حربہ‘‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائل کرافٹ پی این یس ہمت نے کروز میزائل ’’حربہ‘‘ فائر کیا جس نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ظفر محمود عباسی بھی موجود تھے اور انہوں نے اس کامیاب تجربے کا مشاہدہ پی این ایس عالمگیر سے کیا۔ انہوں نے نیول فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہاربھی کیا۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ میزائل سطح آب سے سطح آب پر مار کرنے اور زمینی حملے کی صلاحیت کا حامل ہے اور اسے مکمل طور پر پاکستان انجنئیروں نے تیار کیا ہے۔ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پاک بحریہ کی قابل اعتماد صلاحیت کا مظہر ہے۔ پاک بحریہ کا فضا سے مار کرنے والے جہاز شکن میزائل کا کامیاب تجربہاس موقع پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ اندرون ملک دفاعی صلاحیتوں کو مزید فروغ دینے اور بیرونی ممالک پر انحصار کم سے کم کرنے کی ضرورت ہے،پاک بحریہ پاکستان کے بحری دفاع اور مفادات کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔