خبرنامہ

نیب کروڑوں روپے برآمد کرتا ہے،کیا کرتا ہے، سپریم کورٹ

نیب کروڑوں روپے برآمد کرتا ہے،کیا کرتا ہے، سپریم کورٹ
اسلام آباد:(ملت آن لائن) سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ آج کل ملزمان کی طرف سے پیش کی جانے والی میڈیکل رپورٹس پرعدالتیں محتاط ہوچکی ہیں۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پی پی رہنما شرجیل میمن کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ عدالت کی جانب سے شرجیل میمن کی کیس کو آئندہ ہفتے مقررکرنے کی استدعا مسترد کردی گئی۔ سماعت کے دوران جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق شرجیل میمن کو اسپتال میں پورا فلور دیا گیا، کسی نے کہا کہ نیب کے ہاتھوں ملزمان گرفتار ہوتے ہی بیمارہوجاتے ہیں، نیب کروڑوں روپے ریکور کرتا ہے ایک اچھا اسپتال ہی بنالے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ عام طورپرمیں میڈیا رپورٹس پریقین نہیں رکھتا، آج کل آنے والی میڈیکل رپورٹس پرعدالتیں محتاط ہوچکی ہیں، شرجیل میمن کی درخواست کو مرکزی کیس کے ساتھ سناجائے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کونوٹس جاری کردیئے۔