خبرنامہ

نیب کی شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز میں نئی حکمت عملی

نیب کی شریف

نیب کی شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز میں نئی حکمت عملی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف احتساب عدالت میں زیرسماعت ریفرنسز میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔ نیب نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز میں ٹھوس ثبوتوں کی عدم دستیابی کے باعث نئی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے پہلے سے دائر ریفرنسز کی ری ڈرافٹنگ شروع کر دی ہے۔ ضمنی ریفرنسز کا مقصد پہلے سے دائر ریفرنسز کی خامیوں کو دور کرنا ہے، نیب کو باہمی معاونت کے تحت دستاویزات نہ ملنے پر منی ٹریل ثابت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ نئی حکمت عملی کا مقصد نواز شریف کو براہ راست ملزم نامزد کرنا ہے، جس کا مقصد نواز شریف پر بے گناہی ثابت کرنے کا بوجھ ڈالنا ہے۔ ایون فیلڈ پراپرٹیز کے ضمنی ریفرنس پر نواز شریف کے وکیل کا اعتراض مسترد نیب نے ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس میں نواز شریف کو براہ راست مالک ظاہر کیا جب کہ اصل ریفرنس میں نواز شریف، ان کے بچوں اور داماد کو لندن فلیٹس کا مالک ظاہر کیا گیا تھا جب کہ ضمنی ریفرنس میں نواز شریف مالک ،بچوں اور داماد بے نامی دار ٹھہرائے گئے۔ نیب العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز میں بھی جلد ضمنی ریفرنس دائر کرے گا، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف بھی ضمنی ریفرنس تیار کرلیا گیا ہے، ضمنی ریفرنسز کے بعد نیب مزید دستاویزات احتساب عدالت میں پیش کرےگا۔