خبرنامہ

‘نیب کے نوٹس پر قوم حیران، سٹیٹ بینک، ورلڈ بینک نے بھی تردید کر دی’

شہباز شریف نے

‘نیب کے نوٹس پر قوم حیران، سٹیٹ بینک، ورلڈ بینک نے بھی تردید کر دی’
لاہور: (ملت آن لائن) شہباز شریف کا کہنا ہے نیب کے نوٹس پر پوری قوم حیرت میں ہے، اسٹیٹ بینک اور ورلڈ بینک نے بھی تردید کر دی، چیئرمین نیب معاملے پر نوٹس لیں، نیب کا سورج پنجاب میں آب و تاب سے چمک رہا ہے، لگتا ہے پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں نیب کا سورج بادلوں میں چھپ گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب تعریف کی بات آئے تو چودھری نثار کنجوسی سے کام کرتے ہیں، انہیں پارٹی میں ایک مقام حاصل ہے، چودھری نثار کو پارٹی لیڈر شپ سے مل کر اس خلیج کو دور کرنا چاہیے، وہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں میں شامل ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا ن لیگ کو چھوڑنے والےآزا دپرندے تھے، احسن اقبال پر حملے سے جگ ہنسائی ہوئی، تابناک مستقبل کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر بات کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا زرداری اور بنی گالہ، ہم نوالہ اور ہم پیالہ ہیں، خیبر پختونخواہ کا احتساب بیورو بند ہو چکا ہے، قوم عمران خان کو 2018 میں بھرپور جواب دے گی